گوادر ایسٹ بے ایکسپریس کو کرش سپلائی کرنے والے پلانٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

195

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے گوادر ایسٹ بے ایکسپریس کو کرش سپلائی کرنے والے پلانٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہضلع کیچ کے علاقے گوگدان میں12 نومبر کی رات گیارہ بجے ہمارے سرمچاروں نے کرش پلانٹ پر حملہ کرکے مشینری اور ڈمپروں کو نذر آتش کر دیا

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ گوگدان کا مذکورہ کرش پلانٹ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس کو کرش سپلائی کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کلانچ اور واد ڈھور کے کئی لوگ ان سی پیک کے منصوبوں کا حصہ ہیں اور اپنی گاڑیوں کو کرش سپلائی اور دوسرے اسکیموں میں استعمال کر رہے ہیں۔ ہم انہیں آخری بار تنبہہ کرتے ہیں کہ وہ سامراجی منصوبہ کا حصہ بننے سے گریز کریں بصورت دیگر اب و اپنے جان و مال کے نقصان کے ذمہ دار خو ہونگے