کیچ: فورسز کے ہاتھوں 2 طالبعلم حراست بعد لاپتہ

96

دونوں طلبا کو فورسز نے گذشتہ دنوں حراست بعد لاپتہ کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو طالب علموں کو حراست بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے ہیرونک سے 2 نومبر کو فورسز نے دو طلباء 15 سالہ مساپ ولد جھاڑو اور 20 سالہ طاہر ولد سردو کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پے منتقل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: گوادر سے ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد لاپتہ

علاقائی ذرائع کے مطابق دونوں طلباء کو فورسز نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ ہیرونک بازار جارہے تھے۔

واضح رہے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کہنا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے دن بہ دن ان کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور بلوچ لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں بھی پھینکی جا رہی ہیں۔