کیچ حملے میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک و کئی زخمی ہوئے – بی ایل ایف

179

ضلع کیچ، دشت میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے دشت میں فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے دشت میں مزن بند کے مقام پر پاکستانی فوج نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی۔ سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی اپناتے ہوئے فورسز کے حملے کو بری طرح پسپا کردیا اور بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ اس جھڑپ میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ اسی دوران سائجی اور دشت کے علاقوں میں جنگی کاپٹروں کی آمد اور فضائی گشت شروع ہوئی، قوی امکان ہے کہ قابض فورسز بری طرح شکست سے دوچار ہوا ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فوج پر حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔