کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

635

کم عمر اور غیر لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کے باعث بھی حادثات کی شرح بڑھ گئی – عوامی حلقے

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر حادثوں کی صورت میں رواں سال سینکڑو افراد جانبحق اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں، 12 گھنٹے کا سفر 9 گھنٹے میں طے کرنے کیلئے کوشاں مسافر کوچز کے ڈرائیور کئی حادثات کے ذمہ دار بن گئے جبکہ کم عمر اور غیر لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کے باعث بھی حادثات کی شرح بڑھ گئی۔ کوچز کے فرنٹ پر بے جا فینسی لائٹس بھی مخالفت سمت سے آنیوالی گاڑیوں کو حادثے کا شکار کر دیتی ہے۔

بلوچستان کے سیاسی عوامی اور سماجی حلقوں متعلقہ حکام سے قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

عوامی حلقوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں خضدار سے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے تھے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر انکشاف ہوا کہ مسافر کوچ کا ڈرائیور کم عمر تھا جبکہ اصل ڈرائیور حادثے کے وقت سورہے تھے۔

انکا کہنا تھا دوران سفر کوچز کے ڈرائیورز منشیات استعمال کرتے ہیں حکومت کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اور متعلقہ اداروں کو مسافر کوچز کے ڈرائیورز کی جانچ کیلئے متعلقہ اداروں کو متحرک کرے۔

واضح رہے کوئٹہ سے کراچی یومیہ ہزاروں کی تعداد میں شہری کوچز اور ٹیکسیوں میں سفر کر تے ہیں۔