کوئٹہ پوسٹ آفس کا ملازم تاحال لاپتہ ، لواحقین کا بازیابی کی اپیل

185

کوئٹہ پوسٹ آفس کے ملازم کی والدہ کا اپنے بیٹے کی رہائی کی اپیل ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کلی بنگلزئی سے 25جولائی 2015 کو فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے عرفان علی ولد رسول بخش کی والدہ نے آج کے احتجاجی ریلی میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے پہ اگر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کرکے سزا دی جائے ۔

عرفان علی کے والدہ نے انسانی حقوق کے اداروں سے بھی اپیل کی وہ ہمارے فرزندوں کی بازیابی کےلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

یاد رہے کہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے  جاری احتجاج کیمپ میں عرفان علی کی والدہ نے بھی شرکت کی جہاں پہ دیگر سینکڑوں الپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کےلئے احتجاج کررہے ہیں ۔