کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال، عوام کو مشکلات کا سامنا

163

کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال، چھوٹے اور بڑے مارکیٹیں بند رہی، ہڑتال کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی اپیل پر ضلعی انتظامیہ کے رویہ کے خلاف کوئٹہ میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی، تمام چھوٹے اور بڑے مارکیٹیں بند رہی اور ٹریفک بھی معمول سے کم رہی جبکہ ہڑتال کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی اپیل پر ضلعی انتظامیہ کے رویئے کے خلاف کوئٹہ میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی شہر کے تمام معروف شاہراہوں، پرنس روڈ، ستار روڈ، لیاقت بازار، قند ھاری بازار، جناح روڈ، سریاب روڈ، پرانہ سبزی منڈی، ہزار گنجی، سٹیلائٹ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں چھوٹے اور بڑے مارکیٹیں اور دکانیں بند رہے اور ٹریفک بھی معمول سے کم رہی۔ ہڑتال کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مرکزی انجمن تاجران نے با چا خان چوک پر ضلعی انتظامیہ کے رویئے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو ہم آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی۔