کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے سابقہ ڈی آئی جی پولیس ہلاک

119

کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابقہ ڈی آئی جی پولیس کو ہلاک کریا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سابق ڈی آئی جی پولیس نعیم کاکڑ کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پرانہ پشین اسٹاپ نزدجو اسسٹنٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سابق ڈی آئی جی پولیس نعیم کاکڑ کو زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال بعدازاں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

لاش کو ضروری کا ررائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کی اطلا ع ملتے ہی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔