کوئٹہ : لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی ریلی

276

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے بلوچوں کے لواحقین کا کوئٹہ میں احتجاجی ریلی کا انعقاد ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ افراد کی لواحقین نے آج کوئٹہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالا ۔

ریلی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے نکالا گیا تاہم فورسز نے رکاوٹیں ڈال کر اسے ہائی کورٹ کے سامنے آگے جانے سے روک دیا ۔

ریلی میں لاپتہ افراد کے لواحقین  بالخصوص خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ریلی میں مختلف طبقہ ہائے سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ بی این پی کے رہنما لشکری رئیسانی ، ہزارہ رہنما طاہر خان ہزارہ سمیت پشتون سیاسی و سماجی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے لاپتہ افراد کی بازیابی اور انھیں عدالتوں میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا ۔

یاد رہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ کئی سالوں سے احتجاجی کیمپ لگا ہوا ہے  ۔

واضح رہے کہ آج کے احتجاجی ریلی میں بی ایچ آر او کے رہنما بی بی گل، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ماما قدیر اور نصراللہ بلوچ کے علاوہ لاپتہ شبیر بلوچ کی بہن اور اہلیہ نے بھی شرکت کی۔