کوئٹہ سے میڈیکل کالج کا طالب علم فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

319

بلوچستان کے طول و عرض میں فورسز کی چھاپوں اور گرفتاریوں میں مزید شدت آئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  ضلع آواران سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کے طالب علم امین بلوچ کو فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے لاپتہ کردیا ۔

امین بلوچ کو کوئٹہ کلی ابراہیم زئی میں واقع اس کے کمرے سے رات فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

یاد رہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں فورسز کا سرچ آپریشن تسلسل کے ساتھ گذشتہ کئی روز سے جاری ہے اور اس دوران درجنوں افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔

لاپتہ افراد میں طالب علم ، اساتذہ، سمیت عام شہری بھی شامل ہیں ۔