کوئٹہ:پولیس اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان تصادم ایک اہلکار زخمی

111

تصادم کے باعث ڈاکٹروں نے سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات کو احتجاجاً تالا لگا دیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس اہلکاروں اور ینگ ڈاکٹروں کے درمیان ہاتھاپائی گاڑی پارکنگ پر ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ینگ ڈاکٹروں کے مطابق پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہونے کے باوجود ڈاکٹر پر اسلحہ تان رہا تھا جس پر ینگ ڈاکٹرز مشتعل ہوگئے۔

سول ہسپتال شعبہ حادثات کی بندش سے کوئٹہ سمیت دوردراز کے علاقوں سے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

تاہم ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اہلکار کو گرفتار اور مقدمہ درج کرنے تک شعبہ حادثات کو تالا لگا رہے گا اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گی۔