کوئٹہ، پشین: فائرنگ کے واقعات میں 1 شخص جانبحق، 5 زخمی

213

کوئٹہ اور پشین میں فائرنگ کے واقعات میں 1 شخص جانبحق و 5 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں جمعہ نماز کے دوران سیکورٹی پر مامور اہلکار سے گولی چلنے کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ مسجد تقوی میں نماز جمعہ کے دوران سیکورٹی پر مامور اہلکار سے گولی چلنے سے 20 سالہ کامران مغل ولد محمد عرفان اور 18 سالہ مدثر زخمی ہوگئے جنہیں سیول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ضلع پشین کے علاقے بٹے زئی میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم میں ایک شخص گل زمان ولد حاجی محمد اچکزئی جانبحق جبکہ تین افراد شیر علی ولد محمد علی اچکزئی، ماسٹر خیر محمد ولد حاجی نیاز محمد ترین، حبیب اللہ ولد حاجی نور محمد ترین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں اور مذکورہ شخص کی لاش کو سیول ہسپتال کوئٹہ پہنچادی گئی ہے تاہم مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔