کراچی 2014 کو لاپتہ ماں اپنے 3 بیٹوں سمیت لسبیلہ سے بازیاب

686

کراچی کے علاقے ڈیفینس سے فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ماں اپنے تین بیٹوں سمیت لسبیلہ سے بازیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق 2014 کے اوآخر میں کراچی کے علاقے ڈیفینس سے فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والی ماں اپنے تین بیٹوں سمیت بلوچستان کے علاقے لسبیلہ سے بازیاب ہوگئی ۔

یاد رہے کہ جھاو کے رہائشی بی بی ثریا خالق بلوچ کو ان تین بیٹوں دیدگ بلوچ ، وقاص بلوچ اور اورنگزیب کے ہمراہ فورسز اور خفیہ اداروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر اغواء کیا تھا ۔

دیدگ بلوچ اسلام آباد میں جناح یونیورسٹی کے طالب تھا جبکہ وقاص بلوچ پولیس میں ملازم ہونے کے ساتھ ساتھ سابق چیف سیکرٹری احمد بخش لہڑی کے داماد بھی ہے ۔

یاد رہے کہ اس فیملی کا بنیادی تعلق بلوچستان سے ہے لیکن گذشتہ چالیس سال سے کراچی میں مقیم ہیں ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے طول و عرض سے اس وقت ہزاروں افراد فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہیں اور ان کے بارے میں بعض لواحقین کو مختلف جگہوں سے تسلی دے کر خاموش کرایا گیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے خواتین وبچوں کا احتجاج بھی جاری ہے ۔