کراچی میں دھماکہ ، 2 افراد جانبحق جبکہ 10 سے زائد زخمی

158

کراچی کے علاقے قائد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق جبکہ متعدد افراد زخمی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی میں قائد آباد پُل کے نیچے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق قائد آباد فلائی اوور کے نیچے قائم دکانوں میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق جبکہ سے 10 افراد زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ یہ خبر ابتدائی اطلاع ہے ، تاہم مزید تفصیلات آنا باقی ہے