کراچی حملے کے بعد لاہور میں حملوں کا خطرہ، مراسلہ جاری

281

حساس تنصیبات کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا جائے جبکہ شہر بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ بھی تیز کیا جائے ۔ مراسلے میں ہدایت

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی آپریشنز نے ایک مراسلہ جاری کیا جس کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 شدت پسند شہر میں داخل ہوئے۔ شدت پسند سرکاری اور حساس اداروں کے افسران کو ہدف بنا سکتے ہیں۔

شدت پسندوں کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔ تینوں شدت پسند بارودی آلات کے استعمال کے حوالہ سے مکمل تربیت یافتہ ہیں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ حساس تنصیبات کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا جائے جبکہ شہر بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ بھی تیز کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

واضح رہے گذشتہ دنوں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے کراچی سمیت سندھ بھر میں سرچ آپریشنوں کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی مزید سخت کرتے ہوئے بلوچستان میں تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا گیا۔