بلوچی میوزک پروموٹرز سوسائٹی کی جانب سے بلوچی غزل گائیکی کے مشہور نام استاد رحیم بخش ناز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام کا انعقاد، پروگرام میں بلوچی زبان کے مشہور گشندہ اختر چنال، نصیر بلوچ پسنی والا، سلیم بلوچ، نصیب مزار سمیت دیگر نے شرکت کر کے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
بلوچی میوزک پروموٹرز سوسائٹی کی جانب سے استاد رحیم بخش ناز کو 7 لاکھ کا چیک پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ پروگرام میں شامل دیگر لوگوں نے استاد رحیم بخش ناز کو چیک پیش کیا۔
پروگرام میں خواتین اور بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ رحیم بخش ناز بلوچی زبان کے ایک مایہ ناز گلوکار کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے سن 70 کی دہائی میں بلوچی و اردو کے نامور شاعر عطا شاد کی چند ایسی غزلیں ریکارڈ کرائیں جو آج بھی عوام میں مقبول ہیں۔
بلوچی میوزک پروموٹرز سوسائٹی اس سے قبل بلوچی کے مشہور گلوکار سبزل سامگی کے اعزاز میں بھی پروگرام منعقد کر چکی ہے۔