بلوچ راج ڈیرہ غازی کے جانب سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک روزہ احتجاجی کیمپ کا اہتمام
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچ راج ڈیرہ غازی خان کی جانب سے کلمہ چوک تونسہ شریف ڈیرہ غازی خان میں بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی اور ان کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک روزہ احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
احتجاجی کیمپ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا جبکہ ریلی بھی نکالی گئی۔
شرکاء نے بلوچ نسل کشی، ریاستی دہشتگردی اور شبیر بلوچ کے ساتھ ساتھ ہزاروں لاپتہ افراد کے واقعات کو گھمبیر سورتحال قرار دے کر عالمی دنیا انسانی حقوق کے اداروں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
شرکاء سے اظہاریکجہتی کے لئے سیاسی سماجی و انسانی حقوق کے کارکنوں نے کیمپ کا دورہ کیا۔
واضع رہے بلوچستان سے لاپتہ ہونے افراد کی اہلخانہ کے جانب سے ماما قدیر کے قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے۔