ڈیرہ بگٹی: گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 افراد زخمی

146

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے ٹلی مٹ میں پک اپ گاڑی کا پہہ بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ویلفئر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقعے پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی۔