چمن:فائرنگ سے جانبحق نوجوان کے ورثاء کا احتجاج

213

چمن فائرنگ سے جانبحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے ڈی سی آفس کے سامنے روڈ بلاک کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے ڈی سی آفس کے سامنے میت رکھ کر احتجاجاَ روڈ بلاک کردیا۔-

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلدار باغیچہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چمن کے رہائشی داد میر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد لواحقین نے میت لیکر ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج پر بیٹھ گئے اور روڈ بلاک کردیا-

مظاہرین نے ڈی سی سے مطالبہ کیا ہیں کہ جب تک قاتلوں گرفتاری نہیں ہوگی وہ احتجاج میں رہینگے اور روڈ بند رہیگی-

دوسری جانب مظاہرے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے عوام کو مشکلات سامناہیں۔