چمالنگ : کوئلہ کان میں حادثہ 3 کانکن جانبحق

96
File Photo

چمالنگ میں کوئلہ کان میں حادثے سے تین کانکن جانبحق جبکہ تین  بے ہوش

کوئلہ کان میں حادثہ زہریلی گیس بھر جانے کے باعث پیش آیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمالنگ میں کوئلہ کان حادثے میں تین کانکن جانبحق اور دو بے ہوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چمالنگ کے علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دم گھٹنے سے تین کان کن جانبحق  جبکہ دو کان کن  بے ہوش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کوئہ کان میں زیریلی گیس بھر جانے کے باعث 5 کانکن کان کے اند پھنس گئے جنہیں مقامی کانکنوں نے 6 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد کانکنوں کو نکال دیا گیا۔ جن میں سے 3 کانکن قطب الدین ولد سلطان سکنہ قلعہ سیف اللہ، عبدالرحمان ولد محمد خان اور اختر محمد ولد کرم سکنہ ژوب جانبحق ہوگئے جبکہ بے ہوش ہونے والوں میں نعمت اور جلالدین شامل ہیں۔

ایس ایچ او چمالنگ  غلام علی کے مطابق کانکنوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کرکے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی جبکہ بے ہوش ہونے والے کانکنوں کو ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد لورالائی منتقل کردی گئی ہیں۔