چاغی : سیندک پروجیکٹ کے دو ملازم ڈمپر سے گر کر جانبحق

256

سیندک پروجیکٹ مائننگ ڈیپارٹمنٹ میں ڈمپر سے گر کر 2 ملازم جانبحق  ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سیندک پروجیکٹ مائننگ ڈیپارٹمنٹ میں ڈمپر سے گر کر 2 ملازم جانبحق ہوگئے ۔

جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت رشید خان اور محمد علی کے نام سے ہوئی جوکہ نوشکی اور مستونگ کے رہائشی ہیں ۔

واضح رہے کہ سیندک پروجیکٹ میں اس طرح کے حادثات آئے روز پیش آتے ہیں جن کی بنیادی وجہ وہاں پہ ملازمین کے لئے حفاظتی اقدامات نہ ہونا ہے ۔