چاغی : برابچہ میں افغان طالبان و پاکستانی فورسز میں جھڑپیں ، ہلاکتوں کی اطلاع

1250

چاغی سے متصل افغان سرحدی علاقے برابچہ میں افغان طالبان اور پاکستانی فورسز میں جھڑپیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق چاغی سے متصل افغان سرحدی علاقے برابچہ میں افغان طالبان اور پاکستانی فورسز میں جھڑپوں میں دونوں اطراف سے ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق جاری جھڑپوں میں متعدد پاکستانی اہلکار اور افغان طالبان زخمی بھی ہوئیں ہیں ۔

واضح رہے کہ افغان طالبان کی ایک بڑی تعداد سرحدی علاقے میں جمع ہوئیں ہیں  جہاں انہوں نے پاکستانی فورسز کو بادڑر پر خار دار لگانے سے روکنے کی کوشش کی ہے  ۔

آج کے جھڑپوں سے پہلے چند روز قبل بھی افغان طالبان نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا تھا جس سے دو پاکستانی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئیں تھے ۔