پنجگور : پروم میں نماز جنازہ پر فورسز کا حملہ ،7 افراد گرفتار

398

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں نماز جنازہ پر فورسز کا حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں نماز جنازہ پر فورسز نے چھاپہ مار کر نماز جنازے میں شریک لوگوں پر شدید تشدد کے بعد 7 افراد کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گیا ۔

فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والوں میں عبدالغفار ولد محمد یعقوب ، سرور ولد سنجر ، علی اکبر ولد داد بخش ، لال جان ولد غلام محمد ، شاہ دوست ولد مراد  اور مسلم ولد ملا منان شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پروم کے نزدیکی علاقے میں ہونے والے ایک جھڑپ میں دو نوجوان جانبحق ہوئے تھے جن کا آج نماز جنازہ علاقے میں ادا کیا جارہا تھا کہ فورسز نے جنازے پہ دھاوا بول دیا ۔