پشین سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

320

بلوچستان کے علاقے پشین سے ایک شخص کی پانچ روز پرانی لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پشین سے پانچ روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے-

تفصیلات کے مطابق پشین کلی حاجی فیضو کے علاقے سے ایک شخص کی پانچ روز پرانی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے جسے پانچ روز قبل ہی پشین سے اغواء کیا گیا تھا۔

مقامی ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ملنے والی لاش کی شناخت 65 سالہ عالمگیر ولد حاجی نور خان کاکڑ کے نام سے ہوئی ہے۔