پاک افغان سرحد پر دھماکہ ایک ہلاک چھ زخمی

123

پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈہ بازار میں دھماکے میں امن کمیٹی کا ایک رضار کار ہلاک ، 6افراد شدیدزخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان سے ملحق پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈہ میں دھماکے کے باعث امن کمیٹی کا ایک کارکن ہلاک جبکہ 6افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ انگور اڈہ میں موجود امن کمیٹی اور سرنڈر طالبان کے ایک دفتر میں ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر شولام ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے باربار قبائلی علاقوں کو شدت پسندی سے کلئر اور پرامن قرار دیاجارہاہے تاہم ایسے واقعات فوج کے ان دعوؤں کو جھٹلارہے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع بتاتے ہیں کہ فوج نے قبائلی علاقوں میں سرنڈر طالبان کو پال رکھاہے ان کی وجہ سے بھی یہاں امن قائم ہونا ناممکن ہے مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ۔