نوکنڈی پریس کلب فورم کا اجلاس، نئی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دے دی گئی

139

پریس کلب نوکنڈی فورم کا اجلاس ، اجلاس میں نئی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دے دی ۔

ترجمان پریس کلب نوکنڈی فورم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پریس کلب نوکنڈی فورم کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں پریس کلب نوکنڈی کی فعالیت و دیگر مسائل پر غور و غوض ہوا۔

اجلاس میں آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی جسمیں آرگنائزر کاظم بلوچ؛ ڈپٹی آرگنائزر کامریڈ غلام جان بلوچ کو منتخب کیا گیا جبکہ آرگنائزنگ باڈی کے لیے محبوب بلوچ ؛ رحیم بخش ساسولی؛ زمان بلوچ اور نذیر کشانی کو منتخب کیا گیا ۔

ترجمان نے کہا  جلد ہی پریس کلب نوکنڈی فورم کا کابینہ تشکیل دیا جائے گا تاکہ نوکنڈی کے عوام کے مسائل کو میڈیا میں لاکر یہاں کے عوام کی خدمت کی جاسکے ۔

اجلاس سے  کاظم بلوچ نے کہا کہ پریس کلب نوکنڈی فورم ایک صحافتی فورم ہے اور ہمارا فورم کسی بھی دوسرے فورم میں ضم ہوا ہے اور نہ ہی ہمارا اس طرح کا کوئی ادارہ ہے یہ ہر کسی کا جمہوری حق ہے کہ وہ کہاں کس کے ساتھ صحافت کرے گا البتہ پریس کلب نوکنڈی فورم انضمام کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت و حقیقت نہیں ہے پریس کلب نوکنڈی فورم کا اس طرح کے بیانات و دعووں کوئی تعلق نہیں ہے ۔