نوکنڈی: مڈل سکول کے 400 طلباء کمروں سمیت دیگر ضروریات سے محروم

458
File Photo
چارسوں طلباء و طالبات کوصرف تین جے وی اساتذہ اور ایک ای ایس ٹی استاد پڑھا رہے ہیں، کلاس روم نہ ہونے کے باعث بچے سردیوں میں کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے چاغی کے تحصیل نوکنڈی کے
کلی حسن آباد مڈل اسکول میں طلباءء وطالبا ت سردیوں میں کھلے آسمان تلے زمین پر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں مذکورہ اسکول کو چار دیواری سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی تعلیمی مسائل سے دوچار ہے، 2014 کو کلی حسن آباد کے سکول کو مڈل کا درجہ گیا لیکن گورنمنٹ کی جانب سے صرف ایک کچا کمرہ تعمیر کیا گیا جبکہ دو کمریں غیر سرکاری ادارے کے تعاون سے تعمیر کیے گئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق سکول کے ان کمروں کی حالت انتہائی ناگفتہ ہے اور چار سو کے قریب طلباء و طالبات کو صرف تین جے وی اساتذہ اور ایک ای ایس ٹی استاد پڑھا رہے ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مذکورہ اسکول میں طلبا و طالبات کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے تین کمرے بھی ناکافی ہے جس کے باعث طلباء و طالبات گرمیوں کے موسم میں اسکول سے نزدیک مسجد کے سائے میں بیٹھ کر جبکہ سردیوں کے موسم میں سخت سردی میں کھلے آسمان تلے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ اسکول کو چاردیواری تک نہیں ہے اور اسکول کے باونڈری میں گاڈیوں کی آمدورفت ہوتی رہتی ہے جس کے باعث طلبا و طالبات کی پڑھائی انتہائی متاثر ہورہی ہیں اور کئی بار ان معصوم بچوں کو ٹریفک حادثہ بھی پیش آئے ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق انہوں نے اسکول کے سنگین مسائل پر متعدد بار ڈی ای او اور دیگر ذمہ داران کو درخواستوں کے ذریعے گوش گزاری کی ہے مگر کسی ذمہ دار نے اس پر نوٹس نہیں لیا ہے۔