نوشکی : مسلح افراد کے ہاتھوں دو افراد اغواء

129

دونوں افراد کو اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ خاران سے نوشکی جارہے تھے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی سے دو افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خاران کے علاقے لجّے توک کے رہائشی حسن خان اور سعید کو مسلح افراد نے نوشکی کلی بٹو کے قریب لوکل گاڑی سے اتار کر اغواء کرلیا جس کے بعد مذکورہ افراد لاپتہ ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آٹھ افراد پر مشتمل مسلح افراد کے ایک گروہ نے مذکورہ افراد کو شناخت کے بعد اپنے ساتھ لے گئے۔