نوشکی: ایف سی ہیڈکوارٹر کے میں گیٹ پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

255

نوشکی انام بوستان روڈ پر واقع ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد نے فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر کے مین گیٹ پر معمور اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی انام بوستان روڈ پر واقع ایف سی ہیڈ کوارٹر کی گیٹ پر نامعلوم افرادنے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور فرارہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دستی بم حملے میں حوالدار ممتاز اور سپاہی رحیم اللہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایف سی کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم سیکورٹی اداروں نے علاقوں کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی، حملے میں زخمی اہلکاروں کو ایف سی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی جس کے بعد ایک اہلکار کو کوئٹہ ریفر کیا گیا۔