کوئٹہ سے نو سال قبل فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ غفور بلوچ کو بازیاب کیا جائے ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بی این ایم کے سابقہ مرکزی کمیٹی کے رکن لاپتہ غفور بلوچ 9 سال گزر جانے کے باوجود تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔
غفور بلوچ کو 18 نومبر 2009 کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقہ فیض آباد سے اغوا کرکے لاپتہ کردیا تھا۔
غفور بلوچ کا تعلق خضدار کے علاقے مولہ سے ہے اور وہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے اُن کے جبری گمشدگی سے اُنکے خاندان شدید کرب و ازیت کا شکار ہے۔
غفور بلوچ کو آج سے نو سال قبل اغوا کرکے لاپتہ کردیا گیا تھا اُس دن سے لیکر آج دن تک اُن کے متعلق اُنکے خاندان کو کسی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے جس وجہ سے اُنھیں غفور بلوچ کے زندگی کے متعلق شدید خطرات لاحق ہے۔
غفور بلوچ کے والدین اور اہلخانہ نے انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپیل کی ہیکہ وہ لاپتہ غفور بلوچ سمیت دیگر لاپتہ بلوچ سیاسی کارکنوں بازیابی کے لئے اپنا انسانی اور اخلاقی کردار ادا کریں۔