مند میں فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

94

مند میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا-

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مند میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا-

فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ شکاری مراد جان ولد محمد جان سکنہ مند کے نام سے ہوئی ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئے روز فورسز کی جانب سے آپریشن کرکے لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور بلوچ قوم پرست حلقوں کی جانب سے فورسز پر الزام عائد کرتے ہیں کہ فورسز لاپتہ افراد کو طویل عرصے تک اپنے قید میں رکھنے اور اذیت دینے کے بعد انھیں جعلی مقابلوں میں کسی علاقے میں دوران آپریشن قتل کرکے ان کی لاش پھینکتے ہیں ۔