مغوی ایرانی اہلکاروں میں سے 5 اہلکار بازیاب

149
File Photo

پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے دعوے کے مطابق اغوا ہونے والے ایرانی گارڈز میں سے 5 کو بازیاب کرا لیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بازیاب کروائے گئے مغویوں کو ایرانی حکام کے حوالے کیا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عسکری قیادت کی زیر نگرانی باقی مغویوں کی رہائی کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 16 اکتوبر کو عسکریت پسندوں نے سرحد کے قریب میرجاوہ کے مقام سے 12 سے 14 ایرانی گارڈز کو اغوا کرلیا تھا، جس کے بعد اس علاقے میں کام کرنے والے مسلح گروپ ‘جیش العدل’ نے ان کے اغوا کی ذمہ داری کا دعویٰ کیا تھا۔

ایرانی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عسکریت پسند، گارڈز کو یرغمال بنانے کے بعد پاکستان میں لے گئے تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حوالے سے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی تھی اور درخواست کہ تھی کہ وہ گارڈز کی جلد بازیابی کے لیے اقدامات کریں۔