مستونگ و چاغی سے دو افراد کی لاشیں برآمد

202

مستونگ اور چاغی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے جنہیں شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز دیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ اور چاغی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہے جن کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقائی زرائع  کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ کلی سیدعلیم سے ایک 20 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو مسلح افراد نے گولیاں مارکر قتل کرنے کے بعد کمبل میں لپیٹ کانک روڈ کے قریب ویرانے میں پھینک کرفرار ہوگئے۔

درینگڑھ لیویز فورس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کوشناخت کیلئے سول ہسپتال مستونگ منتقل کردیا۔

دریں اثناء ضلع چاغی میں افغان رفیوجیز پرانا قبرستان کے مقام پر مسجد سے ایک نامعلوم ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔