لورالائی: گھر سے خاتون کی لاش برآمد، زیارت میں 1 شخص قتل

113

لورالائی میں لیویز اہلکار کے گھر سے خاتون کی لاش برآمد جبکہ زیارت میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی میں لیویز اہلکار کے گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ ضلع زیارت میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لورالائی شہر میں اسٹنٹ کمشنر ہاوس کے قریب پرانا ہسپتال میں لیویز اہلکار کے گھر سے خاتون کی لاش برآمد کرلی گئ ہے جسے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس واقعے کے محرکات معلوم کرنے کیلئے مزید تفتیش کررہی ہے۔

دریں اثنا ضلع زیارت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔