قلعہ عبداللہ سے ایک شخص کی لاش برآمد

207
مقتول کو اغواء کرنے بعد قتل کردیا گیا تھا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی جنہیں اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداللہ کے تحصیل گلستان کے علاقے نورک سے اغواء ہونے والے شخص عبدالباری سکنہ گلستان کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
لیویز فورس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا،  ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔
لیویز کے مطابق لواحقین کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔