سعودی عرب : ایک اور صحافی قتل

168

سعودی عرب میں ایک اور صحافی کو دوران حراست قتل کردیا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سعودی بادشاہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے مخالف ایک اور صحافی کو دوران حراست قتل کردیا گیا ۔

سعودی صحافی ترکی بن عبدالعزیز الجاسر جو کہ  حکومت کے بہت بڑے ناقد تھے دوران حراست ہی قتل کردیا گیا ۔

برطانوی اخبار کے مطابق الجاسر پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ سوشل میڈیا پر سعودی عرب کی پالیسیوں پر تنقید کرتا تھا ۔

واضح رہے کہ الجاسر کا قتل ترکی میں سعودی سفارت خانے میں قتل ہونے والے صحافی کے قتل کے ایک ماہ بعد ہی پیش آیا ۔