سرکار اور آزادی پسند سردار ہمیں کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں – گلزار امام

370

سرکار ، آزادی پسند سردار اور مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے ہمیں کمزور کرنے اور توڑنے میں لگے ہوئیں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا ڈیسک رپورٹ کے مطابق مسلح تنظیم بی آر اے کے کمانڈر گلزار امام بلوچ نے ٹوئیٹر میں جاری اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سرکار اور آزادیپسند سرداروں کے ساتھ ساتھ مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے ہمیں کمزور کرنے اور توڑنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کرنے کےلئے تیار ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بی آر اے کے کمانڈر نے اپنے ایک تحریر میں آزادی پسندوں سرداروں کی تحریک مخالف رویوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آزادی پسند قیادت جنکے تعلقات سردار گھرانوں سے ہیں اپنے تنظیمی ساتھیوں سے قبائلی نائبین جیسا رویہ ترک کریں اور تنظیمی مسائل کو قبائلی طرز اور طریقہ کار سے حل کرنے کی بجائے سیاسی طریقہ کار سے حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ بداعتمادی کی فضاء ختم ہو اور تمام آزادی پسند سیاسی کارکنان اعتماد کے بحالی کےلئے اپنا کردار ادا کریں ۔