سبی میں طلباء ایکشن کمیٹی کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

117

سبی: طلباء ایکشن کمیٹی کا بی ایس سی، بی اے اور بی ایس کو کامن کرنے کیخلاف احتجاج

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع سبی میں طلباء ایکشن کمیٹی کے جانب سے بی ایس سی، بی اے اور بی ایس کو کامن کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق طلباء ایکشن کمیٹی سبی کے زیر اہتمام بی ایس سی، بی اے اور بی ایس کو کامن کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی گورنمنٹ ڈگری کالج سبی سے چئرمین ندیم بگٹی اور صدر عبید حارث کے سربراہی میں نکالی گئی۔

ریلی میں طلباء ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری خرم شہزاد، صدر امیت کمار پریس سیکرٹری حنان راجپوت، انفار میشن سیکرٹری ادریس بلوچ و جاموٹ قومی موومنٹ کے کارکناں کی شرکت شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ او ر بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔احتجاجی ریلی سبی پریس کلب کے سامنے جلسہ کی صورت اختیار کرگئی۔

احتجاجی ریلی و جلسہ سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں بی اے، بی ایس سی کی کلاسز بحال کی جائے اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو سخت احتجاج کیا جائے گا جس کی ذمہ داری محکمہ تعلیم پر عائد ہوگی۔

مقررین نے کہا کہ بی ایس کا جو پروگرام سبی سمیت دیگر علاقوں میں دیا گیا ہے وہ طلباء کے ساتھ ناانصافی ہے جس صوبے میں غریب طلباء ہے اور جس خطے میں اسکولوں اور کالجز میں سہولیات کا فقدان ہو اور اساتذہ کی کمی ہو ایسے پروگرام سے مایوسی پیدا ہوگی۔

مقررین کا کہنا تھا سبی کے طلباء کے ساتھ نارواسلوک کیوں کیا جارہا ہے، بی ایس کی فیسوں میں اضافہ کیا گیا ہے ہمیں تعلیم سے محروم کیا جارہا ہے۔

طلباء کا مطالبہ تھا کہ بی اے، بی ایس سی کی کلاسز کو بحال کیا جائے اور بی ایس کی فیس میں کمی کیا جائے، ہائر ایجوکیشن کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے طلباء کے ساتھ ہونے والی انصافی برادشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقعے پر طلباء نے سبی کالج انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔