دشت: فورسز کی آپریشن، 5 افراد گرفتاری بعد لاپتہ

126

دشت سے فورسز نے چھاپہ مار کر تین بھائیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دشت میں فورسز نے چھاپہ مار کر 5 افراد کو گرفتاری بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دشت کے علاقے باھوٹ چات میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

علاقائی زرائع کے مطابق فورسز نے خواتین بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت تین بھائیوں اختر، خلیل، لیاقت اور راشد، اکرم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئے روز فورسز کے جانب سے آپریشن کرکے لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری اور بلوچ قوم پرست حلقوں کے مطابق پاکستانی فورسز نے ہزاروں لاپتہ افراد کو قتل کرکے ان کی لاشیں پھینکی ہے۔-