دالبندین سے 2015 کو لاپتہ اللہ داد مری تا حال بازیاب نہ ہوسکے

316

بلوچستان کے ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین سے تین سال قبل لاپتہ ہونے والا شخص تاحال بازیاب نہ ہوسکا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق تین سال قبل  13 مئی 2015 کو دالبندین کے علاقے فیصل کالونی کے رہائشی اللہ داد ولد بھاول خان مری کو مسلح افراد نے دالبندین ہی کلی قاسم خان سے اغواء کیا تھا جو کہ تاحال بازیاب نہ ہوسکے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اللہ مری کو اس کے گھر سے گرفتار کرکے لاپتہ کیا گیا جسے بعد میں مستونگ سے کسی اور نام سے میڈیا کے سامنے لایا گیا اور ان پر فورسز نے الزام لگایا کہ اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین گذشتہ کئی روز سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں اور اپنے پیاروں کی بازیابی اور انھیں عدالتوں میں پیش کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔