خضدار : کرخ میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

782

خضدار کے علاقے کرخ میں جنگلات کی کٹائی پر فی الفور پابندی عائد کی جائے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح کرخ میں بھی جنگلات کی کٹائی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔

اہل علاقہ نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی  کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ نایاب جانوروں کی نسل کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں ،جب کہ جنگلات کی مسلسل کٹائی کی وجہ سے جنگلی حیات معدوم ہوتی جارہی ہے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے وزیر جنگلات سمیت بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کرخ میں جنگلات کی کٹائی پر فی الفور پابندی عائد کرے۔