خضدار : لاپتہ غفار بلوچ 9 سال گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہوسکے

308

غفار بلوچ کو فرنٹیئر کور اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے خضدار سے اغوا کیا تھا – لواحقین

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار سے جبری طور پر لاپتہ غفار بلوچ 9 سال گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں ہوسکے۔

غفار بلوچ کے لواحقین کے مطابق انہیں 20 دسمبر 2009 کو ایف سی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے خضدار کے علاقے کھنڈ سے اغوا کرکے لاپتہ کردیا تھا، 9 سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود غفار بلوچ تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہے۔

لاپتہ غفار بلوچ کے اہلخانہ نے انسانی حقوق اور سیاسی و سماجی تنظیموں اور انسان دوست قوتوں سے اپیل کی ہے کہ  غفار بلوچ سمیت دیگر لاپتہ بلوچ اسیران کی بازیابی کے لئے کردار ادا کریں۔