خضدار شہر میں صفائی کی انتہائی ناقص انتظامات کی وجہ سے پورا شہر تعفن زدہ ہو گیا ہے .
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی جانب سے انتہائی غیر ذمہ داری اور غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ،میونسپل کارپوریشن خضدار پورے شہر کے لوگوں کے آنکھوں میں دہول جھونک رہا ہے مین آرسی ڈی روڈ اور شہر کے گلیوں میں پڑنے والے مردہ جانور کئی روز تک غلاظت پھیلاے پڑ ے رہتے ہیں جبکہ میونسپل کاورپوریشن کے احساس ذمہ داری ختم ہونے کے بعد جھالاوان کمپلیکس اور ارباب کمپلیکس میں دکاندادروں نے ہر جگہ اپنے کچرے ڈالنے کی جگہیں بنا رکھی ہیں جس کی وجہ سے خضدار شہر کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
شہر میں چند مسیحی 24 گھنٹے میں ایک مرتبہ صفائی کرتے ہیں وہ بھی خضدار کے مین بازار میں کارپوریشن کی جانب سے بہانہ فنڈز نہ ہونے کا ہمیشہ کیا جاتا ہے لیکن یہ کسی کو نہیں بتایا جاتا ہے کہ ہر چھ ماہ میں تین کروڑسے زائد رقم جو صفائی کے مد آتی ہے وہ کہاں جا تا ہے۔
گذشتہ دنوں نیب کے ایک خصوصی ٹیم میونسپل کارپوریشن میں کرپشن و بے راہ روی کی شکایات کے جائزہ لینے کے لئے آیا تین دن تک مسلسل تحقیقات کرتا رہا لیکن اس کے بعد کیا ہوا ابتک عوام کو اس کی رزلٹ کا انتظار ہے لیکن اس بات کا بھی خدشہ عوامی نمائندوں کیطرف سے کیا جارہا ہے کہ کھیں کارپوریشن کے چال باز آفیسران اپنے چال میں کھیں ان لوگوں پھنسا تو نہیں گئے ہیں عوامی نمائدوں نے وزیر اعلی بلوچستان ، وزیر بلدیات بلوچستان اور سیکرٹری بلدیاتسے اپیل کی ہے کہ وہ خضدار شہرکی صحت و صفائی کے معاملات پر خصوصی توجہ دیکر کارپوریشن میں موجود کرپشن کے بے تاج آفیسران کے چنگل نے آزادی دلائیں ۔