خضدار : صفائی کی ناقص صورتحال سے شہری پریشان

144

خضدار شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال اور سے شہری پریشان ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق خضدار شہرکو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے ، پورے شہر اور مختلف علاقوں میں کچروں و گند گیوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن کو اٹھانے والا کوئی نظر نہیں آرہا ہے اس طرح کے گند گیوں کے پڑ جانے کی وجہ سے بد بو وتعفن شدت اختیا ر کرتی جارہی ہے ۔

ٹی بی پی کو موصولہ ہونے والے اطلاعات کے مطابق خضدار شہر میں صفائی پر مامور عملہ مکمل غائب ہے کارپوریشن کے صفائی کا مشینری خاموش ہے لوگو ں کے بار بار متوجہ کرنے کے باوجو دمیونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران اس جانب کو ئی تو جہ نہیں دے رہے ہیں ۔

زرائع کے مطابق صفائی کے لئے آنے والا خطیر رقم جو ہر تین ماہ کے بعد قسط وائز آتی ہے یہ رقم کہاں ہے اس کا کوئی پتہ نہیں جبکہ صفائی کے مشینری کا فیول کہاں خرچ ہوتا ہے یہ بھی معمہ ہے اس طرح کی صورت کی وجہ سے تعفن کے ساتھ ،مکھیوں کی کثرت ہے جو بازاز میں کھلے اشیا ء پر بیٹھ کر ان کو گندا کردیتے ان چیزوں کی استعمال سے معدہ او ر آنتو ں کی مختلف بیماریاں پیدا ہورہے ہیں۔

ایک مقامی ڈاکٹر کے مطابق  خضدار میں معدہ اوراندرونی کینسر کا بنیادی وجہ بھی اس طرح کے جراثیم آویز اشیا کے استعمال ہے ۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ میونسپل کارپوریشن اپنے ذمہ داریوں  کا ادراک کرکے شہر کی صفائی پر توجہ دے ۔