خسرہ و پولیو کے خاتمے کیلئے سرکاری و غیر سرکاری ادارے اپناکردار ادا کریں -گورنر بلوچستان

201

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ہر قسم کی مہلک بیماریوں سے پاک صحت مند معاشرے کا قیام اگرچہ مشکل کام ہے مگر ناممکن ہر گز نہیں ہے اس مقصد کے حصول کیلئے ہمیں بچوں پر حملہ آور پولیو سمیت تمام مہلک بیماریوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خسرہ اور پولیو جیسی موذی بیماری کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت اور اس سے منسلک تمام سرکاری اور غیر سرکاری ادارے اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان بھر کے بچوں کے بہتر مستقبل کو محفوظ اور یقینی بنایا جاسکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسف کی جانب سے پاکستان میں تعینات کنٹری ڈائریکٹر کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ ضروری ہے کہ بلوچستان میں خوراک اور غذائیت کے حوالے سے عوامی بیداری مہم چلائی جائے انہوں نے علماء اکرام ، اساتذہ اکرام اور بالخصوص بلدیاتی اداروں اور میڈیا پرسنز پر زور دیا کہ بچوں کے حقوق کی پاسداری اور مہلک بیماریوں کے خاتمے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں ۔

انہوں نی بلوچستان  میں فوڈ سیکیورٹی مہیا کرنے ، عورتوں میں شرح اموات پر قابو پانے اور زچہ و بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے حکومتی اقدامات اور ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔