خاران سے ایک شخص کی لاش برآمد

151
خاران کے ریتیلا سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ لاش پرانی ہونے کے باعث انتظامیہ نے لاش کو اسی علاقے میں دفنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے مسکان قلات، کلی نارو کے ریتیلا علاقے سے لیویز حکام کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے آفیسر لیویز تھانہ حاجی شوکت بلوچ نے لیویز پارٹی اور ایم ایس شیخ زید ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محبوب علی بلوچ کے ہمرائی میں جائے وقوعہ پر پرانی ہونے کے باعث نارو کے ریتوں میں دفن کر دیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاش کی حالت غیر ہونے کے باعث شناخت نہ ہوسکی جس کے باعث لاش کو واپس نارو کے ریتوں میں دفن کردیا گیا۔

واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تواتر کے ساتھ لاشیں ملتی رہی ہے جن میں سے کئی افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی خفیہ ادارے لاپتہ ہونے والے کئی افراد کی لاشیں ویرانوں میں پھینک دیتی جس کے باعث ان کی حالت غیر ہوجاتی ہے اور ان کی شناخت نہیں ہوپاتی ہے۔
تنظیم کا موقف ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈی این اے کے ذریعے ان افراد کی لاشوں کی شناخت کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیئے۔