حملہ ہوا تو کندھار میں امریکی اڈے کو نشانہ بنائیں گے – ایران

685

امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو اس کے کندھار ، عرب امارات اور قطرمیں قائم  اڈوں کو نشانہ بنائیں گے ۔

دی بلوچستان نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران کے سپاہ انقلاب کے فضائیہ کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو ایران امریکہ کے کندھار، عرب امارات اور قطر میں قائم اڈوں کو میزائل سے نشانہ بنائے گی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایران نے آبنائے ہرمز جو کہ تیل کی کاروبار کا عالمی گزر گاہ ہے بند کرنے کی دھمکی دی ہے ۔

امریکہ کی جانب سے ایران کی خطے میں شرانگیز پالیسیوں اور مداخلت اور اس کے ایٹمی ومیزائل پروگرام کے سبب پابندی لگائی ہے جس کے سبب ایک طرف جہاں ایران کے ساتھ عالمی سطح پر متعدد کمپنیوں اور بینکوں نے کاروباری لین دین سے ہاتھ اٹھا لیا وہی دوسری طرف اندرونی طور پر ایران میں عوام بھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب پریشانی و بے چینی میں مبتلا ہے ۔

خیال رہے ایران اس وقت دنیا کے متعدد ممالک جن میں عراق، شام ، لبنان، یمن ، افغانستان اور فلسطین  میں امریکی مفادات کے خلاف برسرپیکار ہے ۔