حب : گڈانی موڑ پہ ٹریفک حادثہ ، 4 افراد جانبحق

199

بلوچستان کے شہر حب کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد جانبحق ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب میں گڈانی موڑ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جانبحق ہوگئے

ریسکیو زرائع کے مطابق جانبحق افراد کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔

دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ۔

خیال رہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثات روز کا معمول بن چکا ہے جس کی بنیادی وجہ سٹرک کی خستہ حالی اور ڈرائیوروں کی لاپرواہی بھی بتایا جارہا ہے ۔