حب: پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ

248

حب میں نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں پولیس کو نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر حب میں پولیس وین پر دستی بم حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حب میں اسد چوک مین آر سی ڈی شاہراہ پر پولیس کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جس کو غلام جام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔