تنظیم ایک منظم اور فعال انداز میں بلوچ سماج میں نوجوانوں کی انقلابی تربیت کررہی ہیں – بی ایس او آزاد

230

بلوچ سماج کو روشنی کی کرنوں سے محروم کرنے کے لئے بی ایس او پر پابندی لگا کر کالعدم قرار دیا گیا –
ترجمان بی ایس او آزاد

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے بی ایس او کے اکیاون ویں یوم تاسیس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او بلوچ سیاسی تاریخ کی روشن باب ہے۔ بی ایس او نے بلوچ سماج میں نوجوانوں کی فکری تربیت کو اپنا فریضہ سمجھ کر ہر طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ آج بی ایس او اپنی جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت بلوچ سماج میں انقلاب کی علامت بن چکی ہے۔ تنظیم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنے والے شعوری نوجوانوں نے ہر مشکل اور کھٹن حالات میں اپنے فرائض کو بخوبی سر انجام دیا اور آج بھی بی ایس او کے نوجوان اپنے قومی بقاء کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

چھبیس نومبر 1967 کو بلوچ نوجوانوں نے بلوچ قومی بقاء کو مد نظر رکھ کر بی ایس او کی بنیاد رکھی۔ اپنے قیام کے کچھ سالوں میں کچھ مفاد پرست عناصر نے بی ایس او کو تقسیم کرنے کی بھرپور کوشش کی تاکہ بلوچ نوجوانوں کو منتشر رکھ کر بلوچ قومی تحریک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا جاسکے لیکن باشعور کارکنوں نے اپنی جدوجہد سے بی ایس او کو اپنے اصل مقصد سے دور رکھنے کی کوششوں کی بیخ کنی کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایس او کی تاریخ قربانیوں اور جدوجہد کی تاریخ ہے۔ ان اکیاون سالوں میں بی ایس او کئی نشیب و فراز سے گزرنے کے بعد آج بھی ایک منظم اور فعال انداز میں بلوچ سماج میں نوجوانوں کی انقلابی تربیت کررہی ہیں۔

بی ایس او اپنی جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت آج ریاست کے خاص نشانے پر ہے۔ ریاست پاکستان بی ایس او کی جدوجہد سے خائف ہو کر اپنی پوری مشینری کو بی ایس او کے خلاف استعمال کررہی ہے۔ بی ایس او کے متعدد لیڈران اور ممبران ماروائے عدالت قتل و گرفتار کیے گئے ہیں جن میں ہنوز تنظیم کے مرکزی قیادت پابند سلاسل ہیں۔ بلوچ سماج کو روشنی کی کرنوں سے محروم کرنے کے لئے بی ایس او پر پابندی لگا کر کالعدم قرار دیا گیا۔

ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں اکیاون ویں یوم تاسیس کے دن عہد کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او کے انقلابی نظریات کو زندہ رکھتے ہوئے مزید منظم و فعال انداز میں نوجوانوں کی شعوری و انقلابی تربیت کا فریضہ سر انجام دیں گے۔ بی ایس او آزاد کی جدوجہد کا مقصد آزاد و جمہوری بلوچستان ہے جس کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

ترجمان نے اپنے بیان میں تمام زونوں کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے اکیاون ویں یوم تاسیس کے حوالے آگاہی ریفرنس منعقد کریں اور بلوچ سماج میں بی ایس او آزاد کی جدوجہد حوالے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی جدوجہد کریں۔