تمپ میں فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

97

تمپ حملے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے – سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے آج کیچ کے علاقے تمپ میں آزیان کے قریب مند جانے والی فورسز کے کانوائے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک گاڑی مکمل تباہ جبکہ اس میں سوار تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

سرباز بلوچ نے مزید کہاکہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے-